حیدرآباد۔16۔جنوری(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے قائد یوگیندر یادو نے آج عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ونود کمار بنی کے خود اپنی ہی جماعت پر تنقید کے بعد کہا کہ ونود کمار بنی بی جے پی کی طرف مائل ہیں۔ انہوں نے مزید
کہا کہ بی جے پی کے اسکرپٹ کو ونود کمار سنا رہے ہیں۔ انہوں نے ونود کمار سے سوال کیا کہ ونود کمار نے پارٹی کے اجلاس میں ان تمام باتوں کو کیوں نہیں بیان کیا؟انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا سیٹ اور وزارتی عہدہ کے لئے ہی ونود کمار اس طرح کے ریمارک کر رہے ہیں۔